چوہدری شجاعت نے سیاسی صورتحال کے تناظر میں خاندان میں اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا ہے۔
منگل کو چوہدری شجاعت حسین کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ تمام سیاسی فیصلے میری مشاورت سے ہوئے اور ان فیصلوں میں میری مکمل حمایت حاصل ہے۔
چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ ہمارا خاندان اور جماعت ایک ہی پیج پرہے اور جو افواہیں چل رہی ہیں اور چلوائی جارہی ہیں وہ غلط ہیں۔
ق لیگ کے سربراہ نے کہا کہ اب تک پارٹی یا گھر میں جو بھی فیصلے ہوئے ہیں وہ میری مشاورت اور رضامندی کے ساتھ ہوتے ہیں، وضاحت پریقین نہیں رکھتا لیکن اس کے باوجود میں کہنا چاہوں گا کہ مجھے خاندان کا سربراہ سمجھا جاتا ہے۔
چوہدری شجاعت حسین نے پیغام دیا کہ موجودہ اسمبلی میں نوجوانوں کی تعداد سابقہ اسمبلیوں سے زیادہ ہے اوران پرالزام لگانا اور شک کرنا غلط بات ہے۔
انھوں نے کہا کہ رقم کے لین دین کے لفظ کا استعمال نہیں ہوناچاہیے کیوں کہ خاص کر پڑھے لکھے لوگ اس بات کو پسند نہیں کرتے جبکہ غلط قسم کا پروپیگنڈا کرنا اور حقائق کو جوڑ توڑ کر پیش کرنا یا کروانا نہایت نامناسب بات ہے۔
چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ مجھے بتایا گیا ہے کہ آپ کے خاندان میں اختلافات ہیں تاہم ایسی بے بنیاد خبروں میں کوئی صداقت نہیں اورہمارا خاندان پچھلے 50 برس سے پنجاب ہی میں نہیں بلکہ پاکستان کے تمام اضلاع میں پھیلا ہوا ہے۔
انھوں نے دو ٹوک کہا کہ اختلافات کا غلط پروپیگنڈا کرکے جو لوگ سیاسی فائدہ اُٹھاناچاہتے ہیں انہیں بڑی مایوسی ہوگی،کسی ایشوپررائے کو فیصلہ سمجھ کر پروپیگنڈا نہیں کرناچاہیے۔
from SAMAA https://ift.tt/v8epJS2
0 تبصرے