محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ کراچی شہر کا موسم آج بھی گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ہفتہ 26 مارچ کو شہر گرمی کی لپیٹ میں رہے گا اور کم سے کم درجہ 19.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ہفتے کی صبح 11 بجے شہر کا درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ رہا اور ہوا میں نمی کا تناسب 48 فیصد تھا جبکہ جنوب مغربی سمت سے ہوا کی رفتار 3 سے 5 ناٹیکل مائیل تھا۔
محکمہ موسمیات نے شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت37 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
چار روز قبل چيف ميٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے بتایا تھا کہ جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جبکہ اپريل کے آخر ميں ہيٹ ويو کا امکان ہے۔
from SAMAA https://ift.tt/HKQPRMb
0 تبصرے