عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی مسلسل بڑھتی ہوئی قیمت کے باعث یکم مارچ بروز منگل سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
عالمی مارکیٹ میں خام تیل 15فروری سے اب تک 8 ڈالر فی بیرل سے زائد مہنگا ہوگیا ہے اور روس اور یوکرین کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث مزید مہنگا ہونے کا خدشہ ہے۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے کا اضافہ متوقع ہے۔نومبر میں وزیرخزانہ شوکت ترین نے بتایا تھا کہ حکومت نے ہر ماہ پیٹرولیم لیوی 4 روپے بڑھانےکافیصلہ کیا اور لیوی 30 روپے تک بڑھادی جائے گی۔یہ اقدام عالمی مالیاتی ادارے کے ساتھ مذاکرات کے بعد کیا گیا۔
خام تیل، گیس اور گندم کی قیمت میں اضافہ
روس دنیا کا تیل پیداوار کرنے اور برآمد کرنے والا دوسرا بڑا ملک ہے۔روس اور یوکرین جنگ سے تیل کی رسد میں کمی کے خدشے کے سبب جمعرات کو ڈبیلو ٹی آئی کروڈ کی قیمت 99.49 ڈالر اور برینٹ کروڈ 104.82 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا جبکہ عرب لائٹ بھی 98 ڈالر فی بیرل کی سطح پر ٹریڈ کررہا تھا۔
اسی طرح روس کے گیس کی پیداوار کے لحاظ سے دنیا کا اہم ترین ملک ہونے کی وجہ سے قدرتی گیس کی قیمت میں بھی 6 فیصد اضافہ ہوگیا جبکہ یوکرین گندم پیداوار کے لحاظ سے اہمیت رکھتا ہے، جس کی وجہ سے گندم سمیت دیگر اجناس کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے۔
from SAMAA https://ift.tt/GmMIkj2
0 تبصرے