Breaking News

header ads

جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں وائس چانسلرڈاکٹرامجد سراج میمن کی تقرری کالعدم قرار

سندھ ہائی کورٹ نے جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں وائس چانسلر کی تقرری پر بڑا حکم سنائے ہوئے ڈاکٹر امجد سراج میمن کی بطور وائس چانسلر تقرری کالعدم قرار دے دی۔

عدالت نے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کو 1 ماہ میں جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں وائس چانسلر کی تقرری کا عمل مکمل کرنے کا حکم دیا ہے۔

عدالت نے ہدایت کی کہ جس سمری میں ڈاکٹر لبنیٰ انصاری کا نام پہلے نمبر  پر لکھا گیا تھا،اس کے مطابق وائس چانسلرتعینات جائے۔

عدالت نےسرچ کمیٹی کو شارٹ لسٹ امیدواروں کے نام وزیراعلی کو ارسال کرنے کی ہدایت کی اور 1 ماہ میں دوبارہ انٹرویو کا حکم دے دیا۔

ڈاکٹر امجد سراج میمن کی تقرری کے خلاف ڈاکٹر لبنیٰ انصاری نے درخواست دائر کی تھی۔

درخواست گزار کے وکیل حیدر وحید نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ سرچ کمیٹی نے درخواست گزار لبنیٰ انصاری کو 70 نمبر دئیے تھے جبکہ سرچ کمیٹی نے ڈاکٹر امجد سراج میمن کو 67 نمبر دئیے تھے، ڈاکٹر مصطفی قادری کو 48 نمبر دئیے گئے تھے۔

درخواست گزار کے وکیل نے بتایا گیا کہ ڈاکٹر لبنیٰ کو سب سے زیادہ نمبر لینے کے باوجود وائس چانسلر نہیں لگایا گیا۔

عدالت نے وزیراعلیٰ سندھ کو 1 ماہ میں فیصلہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے درخواست نمٹادی۔



from SAMAA https://ift.tt/ox5Tp8g
via IFTTT

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے