اسپیکرسندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات الیکشن کمیشن کی حد بندی کے بعد ہونگے۔
جمعہ کواسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے صحافیوں سے غیر رسمی بات کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت نے بلدیاتی الیکشن کی تاریخ دے دی ہے، الیکشن کمیشن حد بندی کردے گا تو صوبے میں بلدیاتی الیکشن ہونگے۔
انھوں نے مزید بتایا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے بلدیاتی بل کے حوالے سے حکم آیا ہے اور 11 فروری کو صوبائی اسمبلی کا اجلاس بھی ہے،دیکھتے ہیں کہ ہماری سندھ حکومت کی اس حوالے سے کیا تیاریاں ہیں۔
انھوں نے کہا کہ تمام اپوزیشن جماعتوں کا مطالبہ ہے کہ ملک میں صوبائی اور قومی اسمبلی کے الیکشن ہونے چاہئے کیوں کہ ملک کے حالات بہت زیادہ خراب ہیں اور اس میں بہتری کیلئے نئے الیکشن ضروری ہے۔
اسپیکر سندھ اسمبلی نے یہ بھی کہا کہ ہر جماعت کی اپنی پالیسی ہوتی ہے اور پاکستان پیپلزپارٹی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی علیحدہ پالیسی ہوتی ہے۔
from SAMAA https://ift.tt/24Un3XS
0 تبصرے