سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائزعیسی نے گورنر بلوچستان کے اسکواڈ کی گاڑی کا چالان کروا دیا۔
بدھ کو جسٹس قاضی فائزعیسی چیف جسٹس کی تقریب حلف برداری کے بعد ایوان صدرِ سے پیدل سپریم کورٹ آرہے تھے۔
ججزگیٹ کے قریب کالے شیشوں والی گاڑی کھڑی دیکھ کرجسٹس قاضی فائزعیسی نے اپنی سکیورٹی کے لیے مامورعملے کو نشاندہی کی۔
ابتدائی طورپر معلوم ہوا کہ یہ گاڑی گورنر بلوچستان کے اسکواڈ کی تھی۔ جسٹس قاضی فائز عیسی نے گورنر بلوچستان کے اسکواڈ میں شامل پولیس کی گاڑی کا 600 روپے کا چالان کروادیا۔ ٹریفک پولیس نے گاڑی پر لگے کالے شیشے بھی اتاردیے۔
جسٹس فائز عیسی نے گزشتہ روز فٹ پاتھ سے صحت کارڈز کے بورڈ بھی ہٹانے کی ہدایت کی تھی۔
from SAMAA https://ift.tt/nIq0XmNjF
via IFTTT
0 تبصرے