کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔ ان میں کرونا کی علامات معتدل ہیں۔
امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا پیر کی صبح کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
اس حوالے سے جسٹن ٹروڈو کا بیان بھی سامنے آگیا، انہوں نے سوشل میڈیا پر پیغام میں اپنا کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ بہتر محسوس کر رہے ہیں اور پبلک ہیلتھ گائیڈنس پرعمل کرتے ہوئے گھرسے اپنا کام جاری رکھیں گے۔
This morning, I tested positive for COVID-19. I’m feeling fine – and I’ll continue to work remotely this week while following public health guidelines. Everyone, please get vaccinated and get boosted.
— Justin Trudeau (@JustinTrudeau) January 31, 2022
اس موقع پر انہوں نے تمام شہریوں کو ویکسین اور بوسٹر شاٹس لگوانے کی بھی ہدایت کی۔
یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ کینیڈین وزیراعظم نے کرونا متاثرہ شخص سے رابطےمیں آنے پر ایک ہفتے پہلے تنہائی اختیار کرلی تھی۔
واضح رہے کہ جسٹن ٹروڈو کرونا ویکسینیشن کی دو خوراکیں اور بوسٹر شاٹ لگوا چکے ہیں۔ انہوں نے جنوری کے آغاز میں ویکسین کی تیسری خوراک لگوائی تھی۔
امریکا اور کینیڈا کی سرحد سے گزرنے والے ٹرک ڈرائیورز کے لیے ویکسین لازمی قرار دینے کے خلاف احتجاج کے بعد اتوار کو وزیراعظم جسٹن ٹروڈو اپنے خاندان سمیت دارالحکومت میں واقع اپنا گھر چھوڑ کر خفیہ مقام پر منتقل ہو گئے تھے۔
اخبار دی ویک کے مطابق جسٹن ٹروڈو نے خفیہ مقام پر منتقل ہونے کا فیصلہ اس وقت کیا جب ہزاروں مظاہرین کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں داخل ہو گئے تھے۔
فریڈیم کانوائے‘ کے نام سے ہونے والے اس احتجاج کے تحت لگ بھگ 27 سو ٹرک ہفتے کو کینیڈا کے دارالحکومت میں داخل ہو گئے تھے۔
اس کانوائے میں شامل ٹرک ہر سمت سے شہر میں داخل ہوئے اور انہوں نے امریکا اور کینیڈا کی سرحد سے گزرنے والے ٹرک ڈرائیوروں کے لیے ویکسین کو لازمی قرار دینے کے فیصلے کے خلاف احتجاج کیا۔
Good for him stepping up to fight for what’s right. #FreedomConvoy https://t.co/NTQXatYh0n
— Iq (@IQNOMERCY01) February 1, 2022
جسٹن ٹروڈو نے جمعے کو اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ کانوائے کے شرکا اور حمایتیوں کے خیالات ’ناقابل قبول‘ ہیں۔ کرونا کی وبا کے آغاز سے اب تک کینیڈا میں 29 لاکھ افراد کورونا کا شکار ہو چکے ہیں جبکہ 33 ہزار سے زائد اموات واقع ہوئی ہیں۔
ٹوئٹر سمیت دیگر سوشل میڈیا سائٹس پر کینیڈا اور فریڈم کانوائے کا ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ بنا رہا۔
The Canadian farmers are now joining the 50,000 Canadian truckers in their convoy for freedom towards Ottawa. #Canada #CanadaTruckers #TruckersForFreedom2022 #ConvoyForFreedom
— James Melville
pic.twitter.com/U3H1tuwcGo
(@JamesMelville) January 28, 2022
Freedom Convoy spokesman Benjamin Dichter joins Tucker Carlson to discuss the huge trucker protest as it makes its way to Ottawa. pic.twitter.com/spwmLIpGmD
— The Post Millennial (@TPostMillennial) January 28, 2022
Massive show of support to the freedom trucker convoy just outside of Quebec City, Quebec, Canada. pic.twitter.com/VQubOqn4JK
— Marie Oakes (@TheMarieOakes) January 28, 2022
کینیڈا کے 50 وزیراعظم سالہ جسٹن ٹروڈو اپنے والد، لبرل آئیکون اور آنجہانی وزیراعظم پیئر ٹروڈو کی اسٹار پاور کی راہ پر چلتے ہوئے پہلی بار 2015 میں الیکشن جیتے تھے اور جس کے بعد انہوں نے اپنی پارٹی کو دو الیکشن میں پہلی پوزیشن پر پہنچایا۔
from SAMAA https://ift.tt/Eqo9ncSBP
0 تبصرے