Breaking News

header ads

اسلامو فوبیا:وزیرِاعظم عمران خان کاکینیڈین ہم منصب کےبیان کاخیرمقدم

وزیراعظم عمران خان نے اسلامو فوبیا کے خلاف کینیڈین ہم منصب جسٹن ٹروڈو کے بیان کا خیرمقدم کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ جسٹن ٹروڈو کے اسلاموفوبیا پرمذمتی بیان کا خیر مقدم کرتا ہوں، کینیڈین وزیراعظم کا اسلامو فوبیا سے نمٹنے کیلئے خصوصی نمائندہ مقرر کرنا خوش آئند ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلاموفوبیا کے خاتمے کیلئے مشترکہ کوششوں کو تیز کرنا ہوگا، جسٹن ٹروڈو کا بروقت اقدام اس مطالبے کی حمایت ہے جو میں دہراتا رہا ہوں۔

فرخ حبیب

وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے بھی اس حوالے سے ٹویٹ کیا، ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے اسلامو فوبیا کیخلاف آواز اٹھانے کے اثرات آنا شروع ہوگئے، کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی اس کی مذمت کی ہے اور اسلامو فوبیا کے سدباب کیلئے خصوصی نمائندہ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

فیصل جاوید

دوسری جانب سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ اسلامو فوبیا کا مقابلہ اب کینیڈین حکومت کی حکمت عملی کا ایک اہم حصہ بن گیا ہے۔

روسی صدر

واضح رہے کہ اس سے قبل روس کے صدر پیوٹن بھی اسلام فوبیا کو آزادی رائے کہنا غلط قرار دے چکے ہیں۔ روس کے صدر ولادمیر پیوٹن نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ حضرت محمد ﷺ کی توہین اظہار آزادی رائے نہیں ہے۔

کینیڈین وزیراعظم

واضح رہے کہ  مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر کینڈا کے وزیرِاعظم جسٹن ٹروڈو کا کہنا تھا کہ اسلامو فوبیا ناقابلِ قبول ہے، ہمیں اس نفرت کو ختم کرنے اور کینیڈا میں مسلمانوں کے لیے اپنی کمیونٹیز کو محفوظ بنانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ہم اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے لیے ایک خصوصی نمائندہ مقرر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، جو ہمیں اسلامو فوبیا سے نمٹنے میں مدد دے گا۔



from SAMAA https://ift.tt/7sGR1vwxC
via IFTTT

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے