سوات کے پُر فضا مقام مدین میں پولیس نے روسی خاتون سیاح کا چوری شدہ لیپ ٹاپ اور دیگر سامان ڈھونڈ نکالا، کمسن ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ سامان واپس ملنے پر خاتون سیاح پولیس نے پولیس کی کارکردگی کو سراہا۔
سوات پولیس نے روسی خاتون سیاح کا دل جیت لیا، روسی سیاح لوسی کا چوری شدہ لیپ ٹاپ اور دیگر سامان 24 گھنٹے میں برآمد کرکے ان کے حوالے کردیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کمسن ملزم نے ہوٹل میں مقیم سیاح کا لیپ ٹاپ چوری کیا تھا، جسے گرفتار کرلیا گیا۔ ڈی ایس پی حبیب اللہ کا کہنا ہے کہ پولیس نے بروقت کارروائی کرکے لیپ ٹاپ برآمد کیا۔
روسی خاتون سیاح نے پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ مجھے بہت خوشی ہورہی ہے کہ میرا لیپ ٹاپ مل گیا۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/Fm1Bjxo
via IFTTT
0 تبصرے