Breaking News

header ads

ٹرین حادثہ، سندھ حکومت کا متاثرین کیلئے امداد کا اعلان

سندھ حکومت نے سرہاری میں ٹرین حادثے کے متاثرین کیلئے امدادی رقوم کا اعلان کردیا۔ وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کو 10 لاکھ اور زخمیوں کو 2 سے 5 لاکھ روپے تک دیئے جائیں گے۔

نوابشاہ کے قریب سرہاری میں اتوار کو پاکستان ریلوے کی ہزارہ ایکسپریس کو حادثے میں 30 سے زائد افراد جاں بحق اور 50 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

سندھ حکومت نے سرہاری اسٹیشن پر ٹرین حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے 10 لاکھ روپے اور زخمیوں کیلئے 2 سے 5 لاکھ روپے امداد کا اعلان کردیا۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ ہماری پہلی کوشش تھی کہ جتنے لوگوں کو بچاسکیں بچائیں، محکمہ ریلوے کو جو معاونت چاہئے ہوگی ضرور دیں گے، پاکستان ریلوے حادثے کی تحقیقات کرے گا۔

واضح رہے کہ حادثے کے تقریباً 18 گھنٹے بعد ریلوے ٹریک بحال کردیا گیا، شالیمار ایکسپریس، گرین لائن، ہزارہ ایکسپریس اور دیگر ٹرینیں روانہ کردی گئیں۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/pW7yPIz
via IFTTT

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے