Breaking News

header ads

سابق رکن صوبائی اسمبلی پرنس احمد علی بھی نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان کی دوڑ میں شامل

سابق رکن صوبائی اسمبلی پرنس احمد علی بھی نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان کی دوڑ میں شامل ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق بلوچستان کے نگران وزیر اعلیٰ کے لئے تگ و دوجاری ہے بی اے پی کے چند ارکان اسمبلی اور سینیٹرزسابق رکن صوبائی اسمبلی پرنس احمد علی کو نگران وزیراعلیٰ بنانے کے لئے متحرک ہو گئے۔

بی اے پی کے رکن اسمبلی اورسینیٹرزمسلم لیگ ن کی قیادت سے بھی ملاقات کرچکےہیں پرنس احمد علی 2013 کے الیکشن میں حب لسبیلہ سے رکن بلوچستان اسمبلی منتخب ہوئے تھے،جے یو آئی نگران وزیراعلیٰ کے لئے سابق ایم این اے عثمان بادینی کونامزد کر چکی ہے۔

جبکہ سینیٹرکہدہ بابر،سرداراخترمینگل کے بھتیجے اسد مینگل اوروزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کے بھانجے نصیر سومرو کا نام بھی نگران وزیراعلیٰ کے لئے زیر گردش ہے



from Samaa - Latest News https://ift.tt/RGnADTi

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے