انٹربینک میں پاکستانی روپیہ کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
کرنسی ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر مزید ایک روپے 46 پیسے مہنگا ہوگیا، جس سے ڈالر 304 روپے 50 پیسے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں ایک روپیہ پانچ پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 316 روپے کی تاریخی سطح پر برقرار ہے۔
خیال رہے کہ نگران حکومت کے صرف دو ہفتوں میں انٹربینک میں ڈالر 15 روپے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 20 مہنگا ہوا ہے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/62zvEL4
0 تبصرے