Breaking News

header ads

شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری کو رات گئے ان کے گھر سے گرفتار کر لیا گیا

پاکستان تحریک انصاف کی سابق رہنما اور سابق وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری کو پولیس نے نے گذشتہ رات ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کر لیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کی سابق رہنما اور سابق وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے ٹویٹ کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ خواتین پولیس اہلکار اور سادہ کپڑوں میں ملبوس کچھ افراد ہمارے گھر کا دروازہ توڑ کر میری بیٹی کو لے گئے۔

دوسری طرف اسلام آباد پولیس نے اب تک یہ نہیں بتایا کہ ایمان مزاری کو کس مقدمے کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے اسلام آباد کے علاقے ترنول میں پشتون تحفظ موومنٹ کے احتجاجی جلسے میں ایمان مزاری نے شرکت کی تھی۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/5OLx1DW

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے