کراچی میں ڈاکوؤں نے بائیک رائیڈر کو قتل کردیا، واقعہ ڈکیتی میں مزاحمت پر پیش آیا۔
کراچی میں بلوچ کالونی پر ڈاکوؤں نے بائیک رائیڈر نوجوان فہد احمد کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ سواری لینے کیلئے جارہا تھا، فہد الیکٹریکل انجینئر تھا اور تعلیم کا خرچ پورا کرنے کیلئے جاب کررہا تھا۔
کراچی میں ڈاکوؤں نے ایک اور ماں کا لخت جگر چھین لیا، منگل کی رات بلوچ کالونی میں ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان فہد کی جان لے لی گئی، فیڈرل بی ایریا کا رہائشی فہد پڑھ لکھ کر آگے بڑھنا چاہتا تھا۔
مقتول کے بھائی حماد احمد کا کہنا ہے کہ وہ ماں باپ کا لاڈلا تھا۔ ماموں کہتے ہیں کہ عوام لوٹ مار سے تنگ آگئے ہے۔
ٹیپو سلطان پولیس کا کہنا ہے دو موٹرسائیکلوں پر سوار 4 ملزمان نے ڈکیتی مزاحمت پر فہد احمد کو قتل کیا۔ تفتیشی حکام نے نائن ایم ایم پستول کے 5 خول تحویل میں لیکر تحقیقات شروع کردیں ہیں۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/nHXPBbT
via IFTTT
0 تبصرے