دریائے ستلج میں چھوڑے گئے بھارتی ریلے کی تباہ کاریاں جاری ہیں، پاکپتن میں ہزاروں ایکر رقبہ زیرآب آگیا، وہاڑی اور اوکاڑہ کے کئی دیہات میں بھی پانی داخل ہوگیا، ضلعی انتظامیہ اور پاک فوج کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
بھارت کی جانب سے دریائے ستلج میں چھوڑے گئے ریلے نے پاکپتن کے مقام پر تباہی مچا دی، ملیکے تارو بند ٹوٹ گیا، 7 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ اور 200 کے قریب گھر زیر آب آگئے، زمینی رابطے بھی منقطع ہوگئے۔
ضلع وہاڑی میں بھی کچھ ایسی ہی صورتحال ہے، درجنوں بستیاں دیہات اور ہزاروں ایکڑ فصلیں زیر آب آگئیں، مکان گرنے سے بے گھر ہونیوالے افراد امدادی کارروائیاں نہ ہونے کا شکوہ کررہے ہیں۔
اوکاڑہ کے مختلف مقامات پر بند ٹوٹنے سے کئی دیہات میں پانی داخل ہوگیا، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا۔
قصور کے مقام پر دریائے ستلج میں پانی کی سطح کم ہونے لگی، ہیڈ گنڈا سنگھ والا سے بہنے والا سیلابی ریلا سلیمانکی پہنچنا شروع ہوگیا، ہیڈ گنڈا سنگھ والا کے مقام پر پانی کی سطح 21 فٹ ہوگئی، ضلعی انتظامیہ اور فوج کا مشترکہ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/jIDtW35
0 تبصرے