اسلام آباد کی مقامی عدالت نے سائفر کیس میں اسد عمر کی 29 اگست تک ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی۔
اسدعمر نے اپنے وکلاء کے ذریعے درخواست ضمانت دائر کی تھی،درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ اسدعمر شامل تفتیش ہونے کو تیار ہیں، ضمانت دی جائے۔
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ اسدعمر کے خلاف سائفرکیس سیاسی بنیادوں پر بنایاگیا، اسد عمر کو ہراساں اور بلیک میل کرنے کیلئے کیس بنایاگیا۔ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے اسدعمر کو ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا۔
قبل ازیں میڈیا سے گفتگو میں سابق وفاقی وزیر اسدعمر کا کہنا تھا کہ میری گرفتاری کی غلط خبر تھی، مجھے ایف آئی اے نے گرفتار نہیں کیا تھا۔ دو بار ایف آئی اے میں سائفر معاملے پر شامل تفتیش ہو چکا ہوں۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/m86aocL
0 تبصرے