Breaking News

header ads

احسن اقبال کیخلاف توہین عدالت کی درخواست خارج

سپریم کورٹ نے سابق وفاقی وزیر احسن اقبال کیخلاف توہین عدالت کی درخواست خارج کردی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ احسن اقبال بہت سنجیدہ اور دانشور انسان ہیں، انہوں (احسن اقبال) نے کہا تھا کسی فوجی افسر یا جج کی طرح ہماری بھی عزت ہے، صرف یہ جملہ مقدمہ مزید چلانے کی کوئی وجہ نہیں۔

سپریم کورٹ میں احسن اقبال کیخلاف توہین عدالت کی درخواست خارج کردی گئی۔ چیف جسٹس عمر عطاء بندیال نے کہا کہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ کسی فوجی افسر یا جج کی طرح ہماری بھی عزت ہے، یہ جملہ مقدمہ مزید چلانے کیلئے کافی نہیں۔

چیف جسٹس نے کہا کہ توہین عدالت ہوئی ہے یا نہیں؟ یہ طے کرنا ہمارا کام ہے، درخواست گزار محمود اختر نقوی صاحب آپ نے اطلاع دی شکریہ۔

عمر عطاء بندیال کا کہنا ہے کہ میری نظر میں احسن اقبال بہت سنجیدہ اور دانشور انسان ہیں، ہوسکتا ہے انہوں نے جذبات میں آکر کوئی بات کہہ دی ہوگی، 25 اپریل 2018ء کو احسن اقبال نے بطور وفاقی وزیر داخلہ بات کی ہوگی۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/HuMXW5O
via IFTTT

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے