Breaking News

header ads

فردوس عاشق اعوان کا بجلی کے نرخوں میں ہوشربا اضافے پراظہار تشویش

ترجمان استحکام پاکستان پارٹی فردوس عاشق اعوان نے بجلی کے نرخوں میں ہوشربا اضافے پراظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں مہنگاٸی کا جن بے قابو ہو چکا ہے۔

ایک بیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مہنگاٸی نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے مگر غریب عوم کا کوٸی پرسان حال نہیں، ملک فلاحی ریاست کی بجاٸے پریشان حال مخلوق کی آماجگاہ بن چکا ہے۔ حکومت عوام کے مساٸل کے حل کے لٸے کوٸی لاٸحہ عمل ترتیب دے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بجلی کے نرخ آسمان سے باتیں کر رہے ہیں، بلوں کی اداٸیگی عام آدمی کے بس کی بات نہیں رہی۔ آمدن سے بھی زیادہ صرف بجلی کے بل ہیں جن کی وجہ سے جینا دشوار ہو چکا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آٸی پی پی عوام دوست جماعت ہے، ہماری جماعت عوامی مساٸل کو حل کرنے کے لٸےوجود میں آٸی ہے، فی گھرانہ تین سو یونٹ تک فری بجلی ہمارے منشور کا حصہ ہے، چھوٹے کاشتکاروں کے لٸے سولر ٹیوب ویل بھی ہمارے منشور میں شامل ہے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/VY826yu

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے