Breaking News

header ads

میٹروبس اور اورنج لائن ٹرین کے اسٹیشنزکی میڈیا کوریج پر فیس عائد

پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے میٹرو بس اوراورنج لائن ٹرین کے اسٹیشنز کی میڈیا کوریج پرفیس عائد کردی۔

ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کا کہنا ہےکہ میڈیا کوریج کے لیے فیس ادا کرنی ہوگی، پھراجازت کا فیصلہ ہوگا، اورنج لائن کے 26 اسٹیشنز پر3 کیٹگریاں بنادی گئیں۔

کیٹگری اے میں 8 اسٹیشنز پر2 لاکھ 46 ہزار روپے فی اسٹیشن کوریج فیس ہوگی، کیٹیگری بی میں شامل 10 اسٹیشنزپرایک لاکھ 85 ہزارروپے فیس عائد کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ کیٹگری بی میں شامل8 اسٹیشنز پرایک لاکھ 24 ہزار روپے فیس ہوگی، میٹروبس سروس کی کوریج پر بھی ایک لاکھ 24 ہزار روپے دینا ہوں گے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/AjVx0Yo
via IFTTT

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے