Breaking News

header ads

قوم مطمئن رہے انتخابات بروقت ہونگے، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا کہنا ہے کہ قوم مطمئن رہے انتخابات بروقت ہونگے،الیکشن کروانا الیکشن کمیشن کا کام ہے۔

مزار قائد پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں نگران حکومتوں آچکی ہے اور جمہوری تسلسل آگے بڑھ رہا ہے۔

صادق سنجرانی نے کہا کہ صوبوں کے دفاع کےلئے سینیٹ کام کرتا رہیگا۔نگراں وزیراعظم بلوچستان سے ہی منتخب ہوئے ہے اور اسی طرح سے بلوچستان کی محرومیوں کو ختم کرینگے لیکن نوے روز میں مسائل حل نہیں ہوتے ہیں۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ سب نے مل کر مردم شماری کی منظوری دی ہے۔الیکشن کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ قوم مطمئن رہے الیکشن بروقت ہونگے اور الیکشن کروانا الیکشن کمیشن کا کام ہے۔لیکن راجہ ریاض کا معلوم نہیں کس کو بڑا کہہ رہے ہیں۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/ky4n5ZD
via IFTTT

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے