پی ٹی آئی لیگل ٹیم نے دعویٰ کیا ہے کہ سائفر گمشدگی کیس میں رہنما تحریک انصاف اسد عمر کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔
خیال رہے کہ سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو آج اسلام آباد میں سائفر گمشدگی کے معاملے پر درج مقدمے میں گرفتار کیا گیا تھا۔
شاہ محمود کے بعد اسد عمر اور اعظم خان سمیت دیگر متعلقہ افراد کی گرفتاری کا امکان ظاہر کیا جارہا تھا جبکہ سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی پہلے ہی جیل میں ہیں۔
عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے خلاف آفیشل سیکرٹ ایکٹ 1923ء کی شق 5 اور 9 کے تحت ایف آئی آر 15 اگست کو درج کی گئی تھی۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزمان نے سائفر میں موجود اطلاعات غیر مجاز افراد تک پہنچائیں اور حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا۔
ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے مذموم مقاصد اور ذاتی فائدے کے لیے حقائق کو مسخ کیا اور ریاست کے مفادات کو خطرے میں ڈالا اور مذموم مقاصد کی تکمیل کے لیے سائفر کے مندرجات کے غلط استعمال کی سازش کی گئی۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/yeBQqlP
via IFTTT
0 تبصرے