کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی کلب النصر کو سیزن کی پہلی ٹرافی جتوادی۔
کنگ سلمان کلب کپ کے فائنل میں النصر نے الہلال کو ایک کے مقابلے میں دو گول سےشکست دی ۔دونوں گول اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے کیئے۔جیت کےبعد شاندارجشن منایا۔
رپورٹس کے مطابق النصر نے پہلی مرتبہ عرب کلب چیمپئنز کپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔
عرب میڈیا کےمطابق میچ میں ٹکر ہونے کے باعث کرسٹیانو رونالڈوکوباہربھی جانا پڑا تاہم فی الحال ان کی انجری کے حوالے سے کوئی بڑی بات سامنے نہیں آئی ہے۔
عرب میں میڈیا کےمطابق اس ٹورنامنٹ میں سعودی عرب، قطر،متحدہ عرب امارات، عراق، مراکش، تیونس اورالجزائر کی ٹیمیں شامل تھیں۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/HVPgkFT
via IFTTT
0 تبصرے