Breaking News

header ads

قتل کا ملزم سعودی عرب سے گرفتار

ایف آئی اے انٹرپول پاکستان نے کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمے میں مطلوب ملزم کو سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض سے گرفتار کرکے گوجرانوالہ پولیس کے حوالے کر دیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق اشتہاری ملزم زاہد اقبال پنجاب پولیس کو مطلوب تھا جسے ریاض سے گرفتار کرکے پہلے اسلام آباد منتقل کیا گیا اور ضروری کارروائی کے بعد ایف آئی اے امیگریشن نے زاہد کو گوجرانوالہ پولیس کے حوالے کردیا۔

زاہد اقبال کیخلاف قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا، ایف آئی اے انٹرپول پاکستان نے ملزم کی گرفتاری کیلئے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/JzVci6r

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے