Breaking News

header ads

عید پر زیادہ گوشت کھانے کا انجام درجنوں افراد اسپتال پہنچ گئے

ملک بھر میں عیدالاضحیٰ پر گوشت زیادہ کھانے پر معدے اورپیٹ درد شکایت کے باعث متعدد مریض اسپتالوں میں لائے گئے۔

فیصل آباد میں عید الاضحی پر کھابوں پر بے جا ہاتھ صاف کرنے والے 100 سے زائد شہری حالت خراب ہونے سے اسپتالوں میں پہنچے۔ فیصل آباد کے سول، الائیڈ اور جنرل اسپتال میں فوڈ پوائزنگ کا شکار مریضوں کا رش لگ گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ سول میں 35 ، الائیڈ 40 ،جنرل اسپتال غلام محمد آباد 27 مریض پہنچے جبکہ دیگر اسپتالوں میں بھی 40 سے زائد مریض داخل ہوئے۔

طبی ماہرین نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ عید کے ایام میں گھر میں تیار کھانوں سے لطف اُٹھائیں، گوشت کھائیں لیکن اعتدال کے ساتھ کیوں کہ بسیارخوری اور مرغن اور چٹخارے دار پکوان آپ کی عید کا مزا کرکرا کر سکتے ہیں۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/tmBXfZ3

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے