اسلام آباد ہائیکورٹ نے مقدمات کی ناقص تفتیش پر پولیس افسران کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کا آغاز کردیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے احکامات جاری کئے۔ایس پی اور ایس ڈی پی او سے کہا گیا ہے کہ تحریری جواب دیں کیوں نہ آپ کے خلاف باقاعدہ توہین عدالت کی کارروائی شروع کی جائے۔ کیوں نہ آپ کے خلاف ڈسپلنری کارروائی شروع کی جائے۔
عدالت نے مذکورہ افسران کو حکم دیا کہ ذاتی حیثیت میں حاضر ہوں اور 10 روز میں جواب جمع کرائیں۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت تین اگست تک ملتوی کردی۔ عدالت نے اقدام قتل کے مقدمے کا ٹرائل 4 ماہ میں مکمل کرنے کا بھی حکم دے دیا۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/X9ChsjM
via IFTTT
0 تبصرے