Breaking News

header ads

توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی حاضری استثنا کی درخواست منظور

اسلام آباد کی مقامی عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف توشہ فوجداری کارروائی کیس کی سماعت ہوئی۔ کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے کی۔

عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی، چیئرمین پی ٹی آئی کو سپریم کورٹ پیشی کے بعد حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کر دی گئی۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی استثنیٰ کی درخواست پر وکیل الیکشن کمیشن نے اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ درخواست میں کوئی ٹھوس وجوہات نہیں بتائی گئیں، ٹرائل چل رہا ہو تو ملزم کو موجود ہونا چاہیے۔ عدالت ملزم کی حاضری یقینی بنانے کے حوالے سے مثبت ڈائریکشن دے۔

جج نے چیئرمین پی ٹی آئی کی وکیل سے اسفسار کیا کہ کیا ملزم پیر کو عدالت میں پیش ہو جائیں گے؟ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی پیر کے روز کوئٹہ میں درج مقدمہ میں سپریم کورٹ پیش ہوں گے۔ عدالت نے کہا کہ سپریم کورٹ میں پیشی کے بعد اس عدالت میں پیش ہو جائیں۔

بعد ازاں چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف توشہ فوجداری کارروائی سے متعلق کیس کی سماعت پیر 24 جولائی تک ملتوی کردی گئی۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/CTuAsUV
via IFTTT

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے