آج دنیا بھرمیں کشمیری یومِ الحاق پاکستان منا رہے ہیں۔ انیس جولائی انیس سو سنتالیس کو خواجہ غلام الدین وانی اورعبدالرحیم وانی نے قرارداد الحاق پاکستان پیش کی تھی۔
قرارداد 59 کشمیری رہنماؤں نے متفقہ طورپرآل جموں وکشمیر کانفرنس کے ہنگامی اجلاس میں متفقہ طورپرمنظورکی۔ قرارداد کی منظوری پونچھ بغاوت اور بعد ازاں آزاد کشمیر کی آزادی کا باعث بنی۔
گزشتہ پچھتر برسوں سے کشمیری آزادی کے لیے مسلسل جدوجہد کر رہے ہیں۔۔۔ پانچ لاکھ سے زائد کشمیری تحریک آزادی کی راہ میں شہید ہو چکے ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اب تک تئیس ہزارکشمیری خواتین بیوہ جبکہ گیارہ ہزار سے زائد بھارتی فورسز کے ہاتھوں اجتماعی زیادتی کا شکار ہو چکی ہیں۔
7 ہزارسے زائد ماورائے عدالت ہلاکتیں اورایک لاکھ سے زائد بچے یتیم ہو چکے ہیں۔ مقبوضہ کشمیردس لاکھ سے زائد فوجی اورپیرا ملٹری فورسز کی تعیناتی کی باعث سب سے بڑی فوجی چھاؤنی اور سب سے بڑی اوپن ائیرجیل کے نام سے جانا جاتا ہے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/MG8RZUD
via IFTTT
0 تبصرے