کوئٹہ کے سیاحتی مقام ہنہ جھیل میں کچرے کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا، سہولیات کا فقدان اور انتظامی غفلت کے باعث شہری شکوہ کرتے دکھائی دئیے۔
کوئٹہ کا خوبصورت سیاحتی مقام ہنہ جھیل بدحالی کا شکار ہے، انتظامات کا فقدان اور کچرے کے ڈھیر کے باعث شہر کی شان کی خوبصورتی ماند پڑ رہی ہے۔
سیر و تفریح کی غرض سے آنیوالوں کیلئے واش رومز کی سہولت میسر ہے نہ ہی بچوں کیلئے جھولوں اور دیگر تفریح کا کوئی سامان یہاں دستیاب ہے۔
شہری حکام سے شکوہ کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ تاریخی سیاحتی مقام ہنہ جھیل میں لگے کچرے کے ڈھیر کی ذمہ داری جہاں انتظامیہ پر عائد ہوتی ہے وہیں سیر کیلئے آنے والوں کو بھی چاہئے کہ یہاں کچرا پھیلانے سے گریز کریں۔
سیاحوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ہنہ جھیل میں انتظامات اور صفائی ستھرائی کی بہتری کے ساتھ جھولے اور دیگر تفریحی سامان میں اضافے کا بندوبست کرے تاکہ شہری لطف اندوز ہوسکیں۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/2KytDcf
0 تبصرے