Breaking News

header ads

سی ٹی ڈی کی ملتان میں کارروائی کالعدم ٹی ٹی پی کا اہم کمانڈر گرفتار

محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) پنجاب نے ملتان میں کارروائی کے دوران کالعدم ٹی ٹی پی کا اہم کمانڈر گرفتار کرلیا۔

ترجمان کے مطابق دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظرانٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران ٹی ٹی پی کمانڈر کو ملتان سے گرفتار کر کیا گیا۔ دہشت گرد کی شناحت کمال کے نام سی ہوئی۔

ترجمان کے مطابق دہشت گرد کے قبضے سے بارودی مواد، فیوز، فون اور نقدی برآمد ہوئے۔ دہشت گرد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ رواں ہفتے 479کو مبنگ آپریشنز کے دوران 25 مشتبہ افراد گرفتار کرلیا گیا جبکہ اس دوران 17ہزار398 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔ سی ٹی ڈی دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/eJ4uPtz
via IFTTT

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے