جماعت اسلامی آج اسلام آباد میں سویڈن سفارتخانے کے سامنے احتجاج کرے گی۔
امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصراللہ رندھاوا کہتے ہیں قرآن کریم کی بے حرمتی کرنے والوں کو پہلے سویڈن کی عدالت اور پھر پولیس نے تحفظ دیا۔ محض بیانات دینے سے یہ سلسلہ نہیں رُکے گا۔ حکومت پاکستان سخت ردعمل دے۔
دوسری جانب سربراہ ٹی ایل پی حافظ سعد رضوی کہتے ہیں کوئی بھی مسلمان قرآن کریم کی بے حرمتی کسی صورت برداشت نہیں کرسکتا۔ عالمی برادری کو اسلامو فوبیا اور عدم برداشت کے خلاف یکساں مؤقف اختیار کرنا چاہئے۔ پاکستان اور دیگر مسلم ممالک ایسے واقعات کی روک تھام کیلئےعملی اقدامات کریں۔
اس سے قبل گزشتہ روز سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے بعد او سی آئی نے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ بار بار ہونے والے ایسے واقعات کے خلاف سخت ترین اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق سویڈن میں قرآن کو نذر آتش کرنے پر یہ اعلان اتوار کو او آئی سی کے ہنگامی اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس جدہ میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے ہیڈ کوارٹر میں سعودی دعوت پر منعقد ہوا۔
او آئی سی نے اعلامیے میں کہا تھا کہ اس قسم کے اقدامات کی سنگینی کے حوالے سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگوں کے درمیان باہمی احترام اور ہم آہنگی کو نقصان پہنچاتے ہیں جبکہ رواداری اور اعتدال پسندی جیسے اقدار کے پھیلاؤ اور انتہا پسندی کو مسترد کرنے کی بین الاقوامی کوششوں سے متصادم ہیں۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/JU3v2L5
0 تبصرے