Breaking News

header ads

ڈالر کی قدر میں مسلسل آٹھویں روز اضافے کا رجحان برقرار

کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپیہ کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مسلسل آٹھویں روز اضافے کا رحجان برقرار ہے۔

کرنسی ڈیلرز کے مطابق کاروباری دن کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر ایک روپے 8 پیسے مہنگا ہوکر289روپے کا ہوگیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں ایک روپے 11 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا تھا۔ انٹربینک میں8دن میں امریکی ڈالر12 روپے 50 پیسے مہنگا ہوگیا۔

واضح رہے کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سمیت دوست ممالک سے اربوں ڈالرز ملنے کے باوجود ملک بھر میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مسلسل تنزلی کی جانب گامزن ہے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/IpqWPMe

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے