وفاقی حکومت نے سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کو تقسیم کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا۔
اتھارٹی کی تقسیم کا باضابطہ قانون آج قومی اسمبلی سے منظور کرایا جائے گا۔ سی اے اے ایئرپورٹ اتھارٹی اور پاکستان سول ایوی ایشن میں تقسیم ہوگی۔
پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی اور پاکستان سول ایوی ایشن کے بلز ایجنڈے میں شامل ہیں، مجوزہ بلوں کے ساتھ اضافی ترامیم کو بھی بل کا حصہ بنایا جائے گا۔ وزیر ہوا بازی خواجہ سعد رفیق دونوں بل قومی اسمبلی میں پیش کریں گے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/xm0hbaO
via IFTTT
0 تبصرے