صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان سے پی ٹی آئی کے سابق رہنماؤں نے ملاقات کی ہے۔ انصاف لائرز فورم پنجاب کے نائب صدر عبدالمُناف خان استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہوگئے۔
صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ذاتی نہیں بلکہ ملکی مفاد عزیزہے۔ ریاست بچانے کیلئےعملی میدان میں اترے ہیں۔ لائرز فورم کے رہنماؤں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے انصاف کے نام پرآئین وقانون کا کھلواڑ کیا، ملکی ترقی اور خوشحالی کےلیے استحکام پاکستان پارٹی کا بھرپور ساتھ دیں گے۔
عبدالعلیم خان نے کہا کہ عوام بالخصوص نوجوانوں پرفتنے اور سازش کی سیاست کھل کر آشکار ہوچکی، گمراہ کن پراپیگنڈااداروں اور ملکی مستقبل کیلئےانتہائی خطرناک ہے۔
عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ وکلا برادری کا سیاست اور قومی معاملات میں ہمیشہ کلیدی کرداررہاہے،عوام بالخصوص یوتھ پرفتنےاورسازش کی سیاست کھل کرآشکارہوچکی ہے۔ ریاست اور اداروں پر دہشتگردی اورحملے کسی صورت قابل برداشت نہیں۔
صدرآئی پی پی نے کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی وطن عزیز کو ہرحال میں مستحکم دیکھنا چاہتی ہے، مسائل کا انبارلگا ہوا ہے،اہل قیادت ہی ملک کومشکلات سے نکال سکتی ہے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/sDeAx0n
via IFTTT
0 تبصرے