Breaking News

header ads

پاکستان فٹبال ٹیم کو بھارت جانے کا پروانہ مل گیا

پاکستان فٹبال ٹیم کو بھارت میں ہونیوالی ساف چیمپئن شپ 2023ء میں شرکت کا پروانہ مل گیا۔

پاکستان فٹبال ٹیم کو وزارت داخلہ اور خارجہ کے بعد بین الصوبائی رابطہ کمیٹی نے بھارت جانے کا این او سی جاری کردیا۔

ساف چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے پاکستان فٹبال ٹیم ماریشس سے بھارت جانے کیلئے ویزے لگوائے جائیں گے، پاکستان فٹبال ٹیم اس وقت 4 ملکی ٹورنامنٹ کے سلسلے میں ماریشس میں موجود ہے، قومی ٹیم کل جبوتی کیخلاف آخری میچ میں ان ایکشن ہوگی۔

قومی فٹبال ٹیم 18 جون کو ماریشس سے بھارت کے شہر ممبئی روانہ ہوگی، ساف چیمپئن شپ 21 جون سے شروع ہوگی۔

ساف چیمپئن شپ میں پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ 21 جون کو روایتی حریف بھارت، 24 جون کو کویت اور 27 جون کو نیپال کیخلاف میچز کھیلے گی۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/WKpnJG1
via IFTTT

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے