Breaking News

header ads

سعودی عرب سے قتل کا انتہائی مطلوب پاکستانی ملزم گرفتار

انٹرپول کی مدد سے قتل کے انتہائی مطلوب ملزم کو سعودی عرب سے گرفتار کرلیا گیا۔ ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم امجد کو اسلام آباد ایئرپورٹ منتقل کردیا گیا۔

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی ایف آئی اے کے مطابق این سی بی انٹرپول پاکستان نے سعودی عرب میں کارروائی کرکے قتل اور اقدام قتل کے کیس میں مطلوب ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم امجد سرگودھا پولیس کو قتل کے مقدمے میں مطلوب ہے، جسے سعودی عرب سے اسلام آباد ایئرپورٹ منتقل کردیا گیا۔

ایف آئی اے این سی بی انٹرپول پاکستان نے ملزم کے ریڈ نوٹس جاری کئے تھے، فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی امیگریشن نے گرفتار ملزم کو سرگودھا پولیس کے حوالے کردیا۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/nGiB5HR

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے