جہانگیر ترین نے اپنے گروپ رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس دوبارہ بلالیا، آج پارٹی کے نام کو حتمی شکل دینے سے متعلق حتمی فیصلہ کئے جانے کا امکان ہے۔
سینئر سیاستدان جہانگیر ترین نے نئی سیاسی پارٹی کے قیام کے معاملے پر گروپ رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس دوبارہ طلب کرلیا۔
مزید جانیے : جہانگیر ترین کی سینئر سیاستدان عبدالعلیم خان سے ملاقات
جہانگیر ترین کی گروپ رہنماؤں سے حتمی مشاورت جاری ہے، آج پارٹی کے نام اور اس کے اعلان سے متعلق حتمی فیصلہ کئے جانے کا امکان ہے۔
جہانگیر ترین گروپ کے اراکین اور پی ٹی آئی چھوڑنے والے رہنماؤں کی جانب سے نئی پارٹی کیلئے تین نام زیر غور ہیں، جس میں پاکستان ڈیموکریٹک پارٹی، عوام دوست پارٹی اور پاکستان انصاف پارٹی کے نام شام ہیں۔
واضح رہے کہ جہانگیر ترین موجودہ سیاسی حالات میں انتہائی سرگرم ہیں، وہ سینئر سیاستدان عبدالعلیم خان سمیت پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے والے اہم رہنماؤں اور اراکین اسمبلی سے بھی ملاقاتیں کرچکے ہیں۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/6bGKz7Q
via IFTTT
0 تبصرے