Breaking News

header ads

فرانس میں پولیس کے ہاتھوں نوجوان کا قتل ہنگامے پھوٹ پڑے

فرانس میں پولیس کے ہاتھوں نوجوان کے قتل کے خلاف ہنگاموں میں شدت آگئی۔ مختلف شہروں میں جلاؤ گھیراؤ کا سلسلہ جاری ہے۔ پیرس کے کچھ علاقوں میں کرفیو لگادیا گیا۔ بس اور ٹرین سروس بھی بند کردی گئی۔

شہرتولوز سے شروع ہونیوالے مظاہرے پیرس تک پہنچ گئے۔ جہاں پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں وقفے وقفے سے جاری ہیں۔ پرتشدد واقعات میں 150 افراد زخمی ہوگئے۔

مختلف شہروں میں حالات کشیدہ، پولیس اور مظاہرین آمنے سامنے آگئے، مشتعل افراد نے پولیس اسٹیشنز پر حملےکئے۔ درجنوں گاڑیوں کو آگ لگادی۔

پولیس نے پرتشدد کارروائیوں میں ملوث 150 افراد کو گرفتار کرلیا۔ حساس علاقوں میں 40 ہزار اہلکار تعینات کردیئے گئے۔ جس میں سے 5 ہزار پیرس میں تعینات کئے گئے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/Cb9aIN3

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے