Breaking News

header ads

کراچی کے ساحل کے قریب سمندری طوفان بننے کا خدشہ

کراچی کے قریب بحیرہ عرب میں سمندری طوفان بننے کا امکان پیدا ہوگیا، ساحل سے 1500 کلومیٹر دور ڈپریشن بن گیا، اگلے 24 گھنٹوں میں طوفان کی شکل اختیار کرسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے ٹروپیکل سائیکلون وارننگ سینٹر کے مطابق کراچی کے قریب آئندہ 24 گھنٹوں میں سمندر طوفان بننے کا خدشہ ہے۔

چیف میٹ آفس سردار سرفراز نے سماء سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بحیرہ عرب میں بننے والا ہوا کا کم دباؤ شدت اختیار کرکے ڈپریشن میں تبدیل ہوگیا، اگلے 24 گھنٹوں میں مزید شدت اختیار کرکے طوفان کی شکل اختیار کرسکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈپریشن کراچی کے جنوب اور جنوب مغرب میں 1550 کلو میٹر دور ہے، سائیکلون وارننگ سینٹر کراچی تمام صورتحال کا باریک بینی سے مشاہدہ کررہا ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا ہے کہ شہر میں سمندری ہوا کی رفتار میں کمی ہوگئی، جو 9 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی، ہوا میں نمی کا تناسب 70 فیصد ہے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/nmKUTPM
via IFTTT

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے