آئندہ مالی سال 24-2023 کا وفاقی بجٹ قومی اسمبلی سے کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا، فنانس بل کی شق وارمنظوری لی گئی۔
قومی اسمبلی نے فنانس بل 24-2023کی کثرت رائے سے منظوری دے دی، آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ کا حجم14ہزار480ارب روپے کا ہے۔وفاقی حکومت کا ٹیکس تنازعات کے حل کیلئے 3 رکنی کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیرخزانہ نے پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی آرڈیننس میں ترمیم پیش کی جسے قومی اسمبلی نے کثرت رائے سے منظورکرلیا۔ ترمیم میں پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی کی حد 50 روپے فی لیٹر سے بڑھا کر 60 روپے فی لیٹرکردی گئی۔ وفاقی حکومت کو 60 روپے فی لیٹر تک لیوی عائد کرنے کا اختیار ہوگا۔
اپوزیشن رکن مولانا عبد الاکبرچترالی کی ترمیم بھی منظورکرلی گئی جبکہ حکومت نے اپوزیشن رکن کی ترمیم کی مخالفت نہیں کی۔ترمیم کے تحت چیئرمین قائمہ کمیٹی کو 1200 سی سی گاڑی استعمال کرنے کا اختیارہوگا۔ اس سے پہلے 1300 سی سی سے 1600 سی سی گاڑی استعمال کرنے کی اجازت تھی۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/7msaVdO
0 تبصرے