Breaking News

header ads

شاہد خاقان عباسی اور دیگر کیخلاف ایل این جی ریفرنس کیس کی سماعت 16 جولائی تک ملتوی

اسلام آباد احتساب عدالت میں شاہد خاقان عباسی اور دیگر کے خلاف ایل این جی ریفرنس پر سماعت 16 جولائی تک ملتوی کردی گئی۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ایل این جی ریفرنس پر سماعت کی، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اپنے وکیل کے ہمراہ احتساب عدالت پیش ہوئے۔

شاہد خاقان عباسی کے وکیل نے عدالت میں دلائل دیے کہ الزام ہے شاہد خاقان عباسی نے ملی بھگت سے ایل این جی کا ٹھیکہ دیا، انہوں نہیں بلکہ کابینہ نے متفقہ فیصلہ کیا۔ آئندہ سماعت پر ملزمان کے وکلاء دلائل جاری رکھیں گے۔

بعد ازاں احتساب عدالت نے کیس کی سماعت 16 جولائی تک ملتوی کردی۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/hm3GzkB

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے