Breaking News

header ads

خاتون جج دھمکی کیس میں جاری نوٹس کیخلاف سماعت کل تک ملتوی

اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں خاتون جج دھمکی کیس میں جاری نوٹس کے خلاف عمران خان کی اپیل پر سماعت ہوئی۔

ایڈیشنل سیشن جج طاہرعباس سِپرا نے کیس کی سماعت کی ۔وکیل نعیم پنجوتھا عدالت میں پیش ہوئے۔نعیم پنجوتھا نے سماعت بغیر کارروائی جمعہ تک ملتوی کرنے کی استدعا کی۔

دوران سماعت نعیم پنجوتھا نے کہا اپیل پر دلائل عمران خان کے وکیل سلمان صفدر نے دینے ہیں،عمران خان کے وکیل سلمان صفدر آج لاہورہائیکورٹ پیش ہوں گے۔

عمران خان کی121مقدمات کی کاروائی روکنےکی درخواستوں پر سماعت آج ہوگی

جس پرجج طاہرعباس سِپرا نے ریماکس دیتے ہوئے کہا کہ سلمان صفدر مصروف ہیں تو کیس میں ان کا وکالت نامہ کیوں جمع کرایا؟اپیل آپ نے دائر کی،دلائل نہیں دیں گے تو خارج کردوں گا۔

وکیل نعیم پنجوتھا نے کہا خاتون جج دھمکی کیس میں اپیل کوابھی ایک ماہ نہیں ہوا،اپیل عمران خان نے دائر کی،ہمیں التوا پر کوئی اعتراض نہیں۔سیاسی نوعیت کی بنیاد پر کیسزختم ہوئے تو یہ کیس بھی شامل ہوگا۔

بعدازاں عدالت نے دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت کل تک ملتوی کردی۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/ZB8qRFE

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے