آزاد کشمیر کےسابق وزیراعظم سردارتنویرالیاس نے اپنے ہی پارٹی قائد عمران خان کو شدید تنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہا ہےکہ ایک سال سےعمران خان اور پی ٹی آئی رہنما اداروں کیخلاف لوگوں کےذہن میں خدشات پیدا کررہے ہیں،آپ پاکستان کی جڑیں کاٹ رہے ہیں ۔

ایک بیان میں سردار تنویرالیاس نے کہا کہ عوام اور مسلح افواج کے درمیان خلیج پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، قوم مسلح افواج پر یقین رکھتی ہے اور یہ اعتماد کا رشتہ ہے۔

سینئر فوجی افسر پر الزامات ،عمران خان کیخلاف قانونی کارروائی کا حق رکھتے ہیں، ترجمان پاک فوج

آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری بیان کے بعد سابق وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ مسلح افواج ملک و قوم کیلئے قربانیاں دیتی ہیں،مسلح افواج ملک وقوم کی سکیورٹی کی ضامن ہیں،قوم کومسلح افواج پرنازہے فخرہے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/OYBezd4