وزیراعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو اور چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی اہم ملاقات ہوئی ہے، جس میں بلوچستان عوامی پارٹی کو صوبے کے ساتھ ساتھ ملکی سطح پر بھی متحرک و فعال بنانے کا فیصلہ کیا گیا، دونوں رہنماؤں نے بی اے پی کی کسی جماعت میں ضم ہونے کی افواہوں کی سختی سے تردید کردی۔
وزیراعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو اور چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے درمیان اہم ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال اور پارٹی امور پر تفصیلی غور کیا گیا جبکہ بلوچستان عوامی پارٹی کے تنظیمی امور کا بھی جائزہ لیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے بی اے پی کی کسی جماعت میں ضم ہونے کی افواہوں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے اتفاق کیا کہ آئندہ انتخابات میں بلوچستان عوامی پارٹی آزاد اور مستحکم حیثیت میں حصہ لے گی، دیگر سیاسی جماعتوں سے اتحاد اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا آپشن بھی رکھا جائے گا۔
صادق سنجرانی اور عبدالقدوس بزنجو نے پارٹی کی ضلع اور یونین کونسل سطح تک تنظیم نو اور صوبے کے ساتھ ساتھ پارٹی کو ملکی سطح پر بھی متحرک اور فعال بنانے کا فیصلہ کیا۔
دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ کارکن پارٹی کا اثاثہ ہیں، ان کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی اور سرپرستی کی جائے گی، ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال اور پارٹی امور پر دیگر رہنماؤں اور کارکنوں کو بھی اعتماد لینے کا فیصلہ کیا گیا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی صوبے کی سب سے بڑی اور کثیر عوامی حمایت کی حامل سیاسی جماعت ہے، آئندہ انتخابات میں بھی بی اے پی اکثریتی جماعت کے طور پر ابھرے گی۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/IKPlv7s
via IFTTT
0 تبصرے