چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے وفاقی وزیرصحت عبدالقادر پٹیل کے بعد ڈاکٹر رضوان تاج کو بھی دس ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا۔
چیئرمین تحریک انصاف کی میڈیکل رپورٹ پروفیسرڈاکٹر رضوان تاج کو بھی 10 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس جاری کردیا۔
نوٹس عمران خان کے وکیل بیرسٹرمحمد احمد پنسوتہ ایڈووکیٹ نے بھجوایا۔ نوٹس میں کہا گیا کہ پروفیسر ڈاکٹر رضوان تاج عمران خان سے غیر مشروط معافی مانگیں۔
اس سے قبل چیئرمین تحریک انصاف کی نیب حراست کے دوران میڈیکل رپورٹ سے متعلق پریس کانفرنس کرنے پرعمران خان نے وفاقی وزیرِصحت عبدالقادرپٹیل کو 10 ارب روپے ہر جانے کا نوٹس بھجوایا تھا۔
عمران خان نے وزیرصحت عبدالقادر پٹیل کو 10ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا
نوٹس چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے وکیل ابوذرسلمان نیازی کی جانب سے بھجوایا گیا،نوٹس میں کہا گیا ہےکہ عبدالقادر پٹیل 15روزمیں اپنے الزامات واپس لیں اورچیئرمین تحریک انصاف سے غیرمشروط معافی مانگیں۔
نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ عبدالقادرپٹیل چیئرمین تحریک انصاف کو 10ارب بطور ہرجانہ ادا کریں،ہرجانہ شوکت خانم اسپتال میں جمع کروایا جائے گا۔عبدالقادر پٹیل نے معافی نہ مانگی توقانونی کارروائی آگے بڑھائیں گے۔
خیال رہے کہ 26 مئی کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران عبدالقادرپٹیل نےکہا کہ عمران خان کوگرفتار ہونے کے بعد اسپتال لے جایاگیا،جہاں ان کا میڈیکل ٹیسٹ کیا گیا،ان کایورین کا سیمپل بھی لیاگیا، ابتدائی رپورٹ میں منشیات کےاستعمال کی علامات پائی گئی ہیں،ابتدائی رپورٹ کےبعد شراب اورکوکین کا استعمال کیاگیا۔
عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی میڈیکل رپورٹس میں شراب اور کوکین کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے،میڈیکل رپورٹ عمران خان کوذہنی طور پر غیرمستحکم قرار دیتی ہے،رپورٹ بتارہی ہےعمران خان کی حرکات وسکنات درست آدمی کی نہیں۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/7KghCo9
via IFTTT
0 تبصرے