Breaking News

header ads

گرفتار پی ٹی آئی خواتین کی جنسی ہراسگی کی تحقیقات کی درخواست پر حکام سے جواب طلب

پی ٹی آئی کی گرفتار خواتین کی رہائی اور جنسی ہراسگی کے بیان کی تحقیقات کیلئے دائر درخواست پر عدالت نے آئی جی پنجاب سمیت دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

لاہورہائیکورٹ میں پی ٹی آئی سوشل ایکٹوسٹ گرفتارخواتین کا معاملہ،گرفتارخواتین کی رہائی اور جنسی ہراسگی کے بیان کی تحقیقات کے لیے دائردرخواست پرجسٹس سیدشہبازرضوی نے درخواست پرسماعت کی ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ پولیس نےمختلف الزامات لگاکرخواتین کوگرفتارکیا، رانا ثناءاللہ کی پریس کانفرنس میں جنسی ہراسگی کے بیان کی تحقیقات کروائی جائے۔

درخواستگزار نے استدعاکی کہ عدالت خواتین کے کیسز پرجے آئی ٹی تشکیل دینےاورانکی تکریم برقراررکھنےکاحکم دے۔

بعدازاں عدالت نے آئی جی پنجاب سمیت دیگرکونوٹسزجاری کرتےہوئےجواب طلب کرلیا



from Samaa - Latest News https://ift.tt/jrAS5tc
via IFTTT

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے