Breaking News

header ads

کرسٹیانو رونالڈو کو ایک بار پھر شکست دے کر لیونل میسی بازی لے گئے

کرسٹیانو رونالڈو کو ایک بار پھر شکست دے کر لیونل میسی بازی لے گئے۔

دنیا کے مہنگے ترین فٹبالر رونالڈو کی خدمات لے کر بھی سعودی کلب النصر ٹائٹل سے محروم رہا، سپراسٹار اپنی ٹیم کو ٹائٹل جتوانے میں ناکام ہوگئے۔النصر اور الاتفاق کے درمیان مقابلہ ایک ایک گول سے برابر رہا۔

تاہم الاتحاد نے الفیحا کو تین صفر سے شکست دے کر سعودی پرو لیگ کا ٹائٹل جیت لیا۔دوسری طرف میسی کی ٹیم پی ایس جی نے فرنچ لیگ کا ٹائٹل ریکارڈ گیارہویں مرتبہ جیت لیا۔

میسی نے اسٹراسبرگ کے خلاف گول کر کے یورپ کی ٹاپ فائیو لیگ میں رونالڈو کے سب سے زیادہ گول کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/S4hYX72
via IFTTT

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے