Breaking News

header ads

سپریم کورٹ ریویو اینڈ ججمنٹ آرڈر بل سینیٹ میں کثرت رائے سے منظور

سپریم کورٹ کے فیصلوں پر نظرثانی بل سینیٹ میں کثرت رائے سے منظور کرلی گئی۔ بل کے حق میں 32 اور مخالفت میں 21 ووٹ پڑے۔

سپریم کورٹ ریویو اینڈ ججمنٹ آرڈر بل حکمران جماعت کے رکن عرفان صدیقی نےایوان میں پیش کیا ۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بل کیلئےتحریک پر رائےشماری کرائی تو اس کے حق میں 32 اور مخالفت میں 21 ووٹ آئے ۔ اس طرح بل کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا۔

اپوزیشن ارکان کی جانب سے بل کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا۔ چیئرمین سینیٹ کے ڈائس کا گھیراؤ کر لیا اور شدید نعرے بازی کی۔ اس دوران تحریک انصاف کے ارکان جعلی بل نا منظور اور امپورٹڈ حکومت نا منظور کے نعرے لگاتے رہے۔

اپوزیشن رکن اعجاز چوہدری کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو کے خلاف ریمارکس پر پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کے ارکان آمنے سامنے آگئے۔ چیئرمین سینیٹ نے دونوں طرف کے ارکان کو خاموش کرایا اور اعجاز چوہدری کے ریمارکس حذف کرا دیئے ۔ صادق سنجرانی نے اپوزیشن لیڈر کو بات کرنے کا موقع دے کر صورتحال پر قابو پایا۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/yGdbCpj

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے