Breaking News

header ads

پی ٹی آئی نے اپنے چیئرمین کی گرفتاری کے خلاف ہڑتال کی کال دیدی

کراچی میں پی ٹی آئی نے اپنےچیئرمین کی گرفتاری کے خلاف ہڑتال کی کال دی ہے۔مگر شہرمیں کاروباری مراکز اور دفاتر معمول کے مطابق کھلے ہیں۔

کراچی میں معمولات زندگی رواں دواں شہرمیں ٹرانسپورٹ معمول کے مطابق چل رہی ہے۔شہر کے تمام چھوٹے بڑے بازار بھی کھلے ہوئے ہیں۔ ممکنہ احتجاج سے نمٹنے کے لئیے مختلف مقامات پر پولیس تعینات ہے۔

دوسری جانب پیپلزپارٹی رہنما شرجیل میمن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران نیازی کوکل نیب راولپنڈی نےکرپشن کےالزام میں گرفتارکیا،پیپلزپارٹی کسی سیاسی مخالف کی گرفتاری پرخوش نہیں ہوتی،نیب نے اربوں روپے کی کرپشن پرگرفتاری کی۔عمران خان پرذمہ داری ہے احتساب بیورو کو مطمئن کریں۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/MVKinPb

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے