قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کھیلوں کے فروغ کیلئے بھی کوشاں ہیں، بوم بوم آفریدی نے ایک بار پھر سندھ حکومت سے کراچی میں اکیڈمی بنانے کیلئے زمین دینے کا مطالبہ کردیا۔
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کراچی کے ضلع غربی وانگی گوٹھ میں گراؤنڈ کا دورہ کیا اور مکینوں سمیت بچوں سے ملاقات کی۔
اس موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے ایک بار پھر سندھ حکومت سے بڑا مطالبہ کردیا۔ اپیل کی کہ کراچی میں اکیڈمی بنانا چاہتا ہوں زمین فراہم کی جائے۔
شاہد آفریدی نے کہا کہ وانگی گوٹھ کے بچوں سے کھیل کی سہولیات کا وعدہ کیا ہے۔ وہ پہلے بھی کئی سندھ حکومت سے اکیڈمی کیلئے زمین دینے کی درخواست کرچکے ہیں۔
سابق قومی کپتان نے وانگی گوٹھ کے سردار سے بھی ملاقات کی اور وہاں اکیڈمی بنانے سے متعلق گفتگو کی۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/Nc9Ylo8


0 تبصرے