Breaking News

header ads

افغان کرکٹ ٹیم کی کابل میں پاکستانی سفارتخانے میں آمد

افغانستان کی قومی کرکٹ ٹیم نے کابل میں پاکستانی سفارتخانے کا دورہ کیا۔ پاکستانی سفیر سے ملاقات میں پاک افغان کرکٹ روابط کے فروغ پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

پاکستانی سفاتخانے کے اعلامیے کے مطابق سفیر عبدالرحمان نظامانی نے سفارتخانہ آمد پر افغان کرکٹ ٹیم کا استقبال کیا۔ ٹیم آفیشل بھی افغان کھلاڑیوں کے ہمراہ تھے۔

افغان کرکٹ ٹیم اور پاکستانی سفیرکی ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان کرکٹ روابط کے فروغ پر بات چیت کی گئی۔

عبدالرحمان نظامانی نے افغان کرکٹ ٹیم کے آئندہ دوروں کیلئےنیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔ انہوں نے چیئرمین افغان کرکٹ بورڈ کو خطاطی پر مشتمل آرٹ کا نمونہ بھی پیش کیا۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/IvhSANk

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے